مولانا ہدایت الرحمن کا گوادر میں بجلی بحران پر احتجاج؛ کیسکو حکام سے ملاقات میں لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی زراعت،تجارت،معیشت تباہ،روزگارناپید،عوام کی جان ومال غیرمحفوظ ہیں۔بجلی گیس لوڈشیڈنگ،بارڈربندش،طاقت کااستعمال،آپریشن نے جلتی پرتیل کاکام کیاہے۔مایوسی،احساس محرومی ختم کرنے اورامن کے قیام روزگار کی فراہمی،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فوری عملی اقدامات ضروری ہے۔
گوادرسمیت بلوچستان کوبجلی گیس لوڈشیڈنگ سے استثنی دیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادرمیں تقاریب سے خطاب کے دوران کیا بعدازاں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادرماجدجوہرکے ہمراہ ایکسیئن کیسکو گوادرحسین بخش سے ملاقات کی جس میں ضلع بھر میں بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران گوادر کے مختلف وارڈز میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے،ٹرانسفارمرز کے لنکس کی فوری درستگی، جیونی، پشکان اور زیارت مچی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کے مسائل زیر بحث آئے۔

اس کے علاوہ ٹرانسفارمر مرمت ورکشاپ کی فعالیت اور صارفین سے بجلی کے واجبات کی وصولی کے طریقہ کار سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ مسائل کے حل کے لئے مثر حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گرمیوں کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو غیر ضروری مشکلات سے بچانے کے لئے فوری اور مثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
اس موقع پر ایکسیئن کیسکو حسین بخش نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع گوادر میں بجلی کی ترسیل سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ملاقات میں وائس چیئرمین بلدیہ حاجی ہوت سیف اللہ، چیئرمین یونین کونسل سربندن نصیب نوشیروانی اور کونسلر حاجی جاوید بھی موجود تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.