کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کیسکو حکام اور عملے کی مبینہ بدمعاشی اور من مانی عروج پر پہنچ گئی۔ صارفین کی جانب سے باقاعدگی سے بجلی کے بل جمع کرانے کے باوجود، شہریوں کے گھروں سے بجلی کے میٹر اتار کر اپنے ساتھ لے جانے لگا، جس سے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔
بغیر بتائے میٹر چوری چھپے لے جانے کا انکشاف
سریاب روڈ اور گردونواح کے مکینوں نے بتایا کہ وہ ہر ماہ ہزاروں روپے کے بھاری بجلی بل باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں ۔ اس کے باوجود، کیسکو کا عملہ چوروں کی طرح چوری چھپے گھروں کے باہر لگے میٹر نکال کر لے جاتا ہے۔ جب صارفین عملے سے وجہ پوچھتے ہیں، تو کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا جاتا