کوئٹہ: کیسکو اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں مغربی بائی پاس کے علاقے میں بجلی چوری کا بڑا انکشاف ہوا ہے۔ کارروائی کے دوران زیر زمین نصب غیر قانونی ٹرانسفارمر برآمد کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔