انہوں نے کہا کہ دشمن اگر رہنماؤں کے قتل کے کلچر کو فروغ دے گا تو کسی ملک کی سلامتی کی ضمانت نہیں رہے گی، ٹرمپ اور نیتن یاہو نےاسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈلائن کو عبور کیا ہے ٹرمپ اور نیتن یاہو کوان کے اقدامات کا سامناکرنا پڑےگا۔
مشیر کا کہنا تھا کہ اتنی مجرمانہ کارروائیوں کے بعد امریکا کے ساتھ دوستی کی بات بے معنی ہے ایرانی قوم کو اپنے حقوق اور وقار کا بھرپور دفاع کرنا چاہیے، ہرمز ایک اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو دشمن کو باز رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے یہ اسٹریٹجک گزرگاہ درجنوں ایٹمی بموں سےزیادہ اہم ہےاورایران اس کا تحفظ کرے گا۔