چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔
سپریم کورٹ اس مقدمے میں پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی کو پہلے ہی نوٹس جاری کر چکی ہے، جبکہ ٹرائل کورٹ سے مقدمے کی تازہ رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
دوسری جانب ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرویز الہیI اور محمد خان بھٹی ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق دونوں ملزمان ضمانت ملنے کے بعد 18 مرتبہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث مقدمے کا ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔