تربت میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب اور ریلی کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت

تربت، 10 اگست۔ ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس تربت میں اجلاس ہوا۔
اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی نے کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی سمیت محکمہ تعلیم، صحت، مواصلات و تعمیرات، آبپاشی، زراعت، ماحولیات، کھیل، ثقافت اور اطلاعات کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست کو ڈپٹی کمشنر آفس تربت کے احاطے میں مرکزی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی ریلی نکالی جائے گی۔
تقریبات میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ملی نغمے، ٹیبلو، تقریری مقابلے اور کھیلوں کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان کو سرکاری عمارات پر قومی پرچم آویزاں کرنے اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے روشن کرنے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.