چمن، 11 اگست: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرصدارت 14 اگست کی تقریبات کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں قومی پرچم کشائی، طلبہ کی شرکت، ملی نغموں، تقاریر، ٹیبلو، صفائی، ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پولیس حکام کو ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر جامع تلاشی اور چیکنگ مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست تک مختلف مقامات پر اچانک تلاشی اور نگرانی کا عمل بھی جاری رکھا جائے تاکہ تقریبات پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہوں۔