کوئٹہ میں ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے اجلاس 13 اگست کو ہوگا

کوئٹہ، 11 اگست: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس سے جاری سرکلر کے مطابق ماہ ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے سلسلے میں ضلعی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اگست کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس، انسکمب روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں ضلعی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، علمائے کرام، محکمہ موسمیات، محکمہ اوقاف و مذہبی امور، محکمہ داخلہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔
اجلاس میں موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے کر ربیع الاول کے چاند کی رویت سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.