راولپنڈی: گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

مقتول کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی اور اس کی عمر 28 سال ہے: ریسکیو حکام
راولپنڈی: گلاس فیکٹری کے علاقے میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی اور اس کی عمر 28 سال ہے۔پولیس کا کہنا ہیکہ واقعہ گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر پیش آیا جس میں چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.