کراچی: سندھ بھر میں ڈنگی کے کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 21 افراد ڈنگی کا شکار ہوئے جن میں سے 8 کا تعلق کراچی سے ہے، رواں سال سندھ بھر میں ڈنگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں 24گھنٹوں میں ڈنگی وائرس کے 21 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں 24گھنٹوں کے دوران ڈنگی کے 8 کیس رپورٹ ہوئے۔
رواں سال سندھ میں اب تک ڈنگی وائرس کے 1922 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں رواں سال ڈینگی وائرس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جاں بحق ہونیوالوں میں4افرادکاتعلق کراچی سے ہے۔