جیکب آباد کے افضل بابا قبرستان میںسیوریج کا پانی داخل ،قبریںگندے پانی میں ڈوب گئیں

جیکب آباد: جیکب آباد کے افضل بابا قبرستان میںسیوریج کا پانی داخل ،قبریںگندے پانی میں ڈوب گئیں،قبرستاں کی چاردیواری بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،بلدیہ عملے کی غفلت کی وجہ سے قبروں کی بے حرمتی ہونے لگی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے افضل بابا قبرستان میں بلدیہ عملے کی غفلت کی وجہ سے سیوریج کا پانی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے قبریں نالی کے گندے اور بدبودار پانی میں ڈوب گئی ہیںقبرستاں میں فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں نے شکایت کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ بلدیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے قبرستاں میں قبروں کی بے حرمتی وہ رہی ہے جگہ جگہ سے سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل ہو رہا ہے جبکہ چاردیواری پر مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہے جس کے باعث آوارہ جانور بھی قبرستان میں داخل ہو جاتے ہیں اسٹریٹ لائٹ کی سہولت تک قبرستان میں موجود نہیں جس کے باعث رات کو قبرستاں میںموالیوں کے ڈیرے اور غیر اخلاقی کام کئے جانے کی اطلاع ہے اس لئے قبرستان کی چاردیواری دیکر اسٹریٹ لائٹ لگائی جائیں تاکہ فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان آنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا چاردیواری تعمیر ہونے سے قبرستاں میں ہونے والی تجاوزات کی بھی روک تھام کی جا سکے گی شہریوں نے ڈی سی اور بلدیہ ایڈ منسٹریٹر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.