آزاد پریس کے لیے کام کر رہے ہیں ، شامی وزیر اطلاعات

:شام کی عبوری حکومت کے وزیرِ اطلاعات محمد العمر نے کہا ہے کہ وہ آزاد پریس کے لیے کام کر رہے ہیں اور آزادی اظہار کے لیے پرعزم ہیں۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم پریس اور اظہارِ رائے کی آزادیوں کو مستحکم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جن پر سابق دورِ حکومت میں پابندیاں عائد تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں ہم میڈیا کے ایک ایسے منظر نامے کی تعمیر نو پر کام کر رہے ہیں جو آزاد، بامقصد اور پیشہ ورانہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.