مہنگائی کم ہونے پر اپوزیشن سیخ پا، اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے:فواد چوہدری

اسلام آ باد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پا ہیں، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے۔ یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہئے نہ کہ پریشانی کا، لیکن اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.