صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کامشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی پیغام میں میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ والدین اللّٰہ پاک کی عطا کردہ نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہیں اور ان میں سے کسی ایک یا دونوں کا دنیا سے چلا جانا نا قابل تلافی نقصان ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ اللّٰہ پاک کے فیصلوں پر سر تسلیم خم کرنے سے ہی بندے کو غم کے اس مشکل گھڑی میں صبر اور سکون حاصل ہوتا ہے، میر محمد صادق عمرانی نے محترمہ مینا مجید بلوچ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعائ کی ہے کہ اللّٰہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.