قلات میں لشمانیا کی روک تھام کیلئے وزیراعلی بلوچستان اورسیکرٹری ہیلتھ بلوچستان کی ہدایت پرڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال قلات، سینٹر کوفعال کردیا گیا ہے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات، ڈاکٹر نصر اللہ لانگو نے ڈاکٹر بدر انصاری ڈائریکٹر ملیریا VBD حکومت بلوچستان کے تعاون سے اس بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اوربروقت اقدامات شروع کئے ہیں۔
ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال قلات میں لشمانیا سنٹر کے انچارج علی حسن کی قیادت میں 08 مریضوں کو گلوکین ٹائم انجیکشن لگائےگِے ہیں جن میں 02 نئے رجسٹرڈ کیس بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر نصراللہ لانگو کا کہنا ہیکہ بین الاقوامی ماہرین صحت کی جانب سےتشخیص کی گئ انجکشن کی قیمت مارکیٹ میں مہنگا اورعدم دستیابی کی وجہ سے سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان نے Glucantime کی فراہمی کیلئے کلیدی کرداراداکیا ہے۔انجکشن فراہمی کی بدولت وبا پر قابو پانے کے لیے فعال انداز اختیار کیا گیااور متاثرہ مریضوں کے بروقت علاج کو یقینی بنایاگیا ہے۔