آن لائن)نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے والد کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ شیر علی پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات ہیں،پنجاب حکومت کے800 کنال سے زائد اراضی پرائیویٹ لوگوں کو لیز پر دی گئی،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ حاصل کی گئی اراضی پر ٹیکسٹائل مل بنائی گئی جو بعد ازاں بند ہو گئی، شیر علی سمیت دیگر کیخلاف 26 نومبر 2019 کو شکایات موصول ہوئیں، نیب ذرائع کا مزید کہناہے کہ شیر علی کیخلاف انکوائری کی منظوری چیئرمین نیب سے مانگ لی گئی ۔