وفاقی وزیر جام کمال تاشقند ،ازبکستان پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر ازبک نائب وزیر اور پاکستانی سفیر نے جام کمال خان کا استقبال کیا

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی اقتصادی اور سائنسی تکنیکی تعاون سے متعلق بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے نویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور چوتھے ازبکستان پاکستان بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ ہفتہ کو وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر جام کمال خان ہفتہ کو اہم دوطرفہ ملاقاتوں کے لیے تاشقند پہنچ گئے، تاشقند ایئرپورٹ پر ازبک نائب وزیر اور پاکستانی سفیر نے جام کمال خان کا استقبال کیا۔

جام کمال خان اور ازبکستان کے وزیر برائے سرمایہ کاری، صنعت و تجارت عزیز قرطوف مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے جو 4 نومبر 2024 کو منعقد ہوگا۔ یہ اعلی سطحی کمیشن دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور تکنیکی تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

وفاقی وزیر جام کمال خان اپنے جامع دورے کے سلسلے میں نائب وزیر اعظم جمشید خوجائیف، وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت (ایم آئی آئی ٹی) عزیز قدرتوف اور وزیر روڈ ٹرانسپورٹ الخام مخکاموف سے اسٹریٹجک دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ یہ بات چیت تجارت، سرمایہ کاری اور ٹرانسپورٹ لاجسٹکس کے اہم منصوبوں پر بات چیت کو آگے بڑھانے کے لئے اہم ثابت ہوگی۔ وزیرتجارت کے دورے میں چوتھے ازبکستان پاکستان بزنس فورم میں کلیدی مقرر کی حیثیت سے شرکت بھی شامل ہوگی جو 4 نومبر 2024 کو انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل تاشقند میں منعقد ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.