پشاور: ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا نے تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب روپے سے زائد کی منشیات آئس پکڑ لی۔
سیکیورٹی فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی آئی خان انڈس ہائی وے پر اوبھایا پل کے قریب ناکہ بندی کی اور ایک مشکوک گاڑی کو روکا تو اس میں سے 60 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے آئس لے جانے والے اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
ڈی جی فیاض علی شاہ نے بتایا کہ پکڑی گئی آئس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک ارب روپے سے زائد ہے جو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔