نومبر کے دوران ملکی مہنگائی میں مزید اضافہ ، اعداد و شمار جاری
اسلام آباد: ملک میں نومبر2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ آٹھ پانچ (0.85) فيصد مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد نومبر میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر8.35 فیصد ہو گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کےماہانہ اعداد وشمارپر مبنی رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح آٹھ اعشاريہ سات چھ فیصد رہی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ(نومبر)کے دوران چکن 21.3 فی صد مہنگا ہوا ہے اورٹماٹر کی قيمت15.68 فی صد بڑھی جبکہ ایل پی جی کےنرخوں ميں10.31 فيصد اضافہ ريکارڈ کيا گيا۔ اس کے علاوہ تیار شدہ گارمنٹس8.85 فیصد جبکہ آلو8.80 فیصد مہنگے ہوئے۔