’’ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ آپ کو مسلمان ہونے کے ناطے اپنے نئے سال کا آغاز اس نفرت کے احساس اور خوف کے ساتھ کرنا پڑے‘‘عصمت آرا کا وائرل پوسٹ کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے ٹویٹ
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں سوشل میڈیا ایپ پر مسلمان خواتین کی نیلامی پر مودی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ بھارت میں ایک مسلمان خاتون کی تصویر وائرل ہورہی ہے جو’ ’بلی بائی‘‘ نامی ایپ پر ڈالی گئی تھی اور اس کے ساتھ لکھا تھا ’’یور بلی بائی آف دے ڈے از عصمت آرا‘‘ اور نیچے ان کی تصویر بھی موجود تھی۔بھارتی صحافی عصمت آرا انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اپنی تصویر سے آگاہ نہیں تھی لیکن جب انہیں یہ تصویر ایک دوست کی جانب سے بھیجی گئی تو انہیں اس پر بہت افسوس ہوا۔عصمت آرا نے وہی وائرل پوسٹ کی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ آپ کو مسلمان ہونے کے ناطے اپنے نئے سال کا آغاز اس نفرت کے احساس اور خوف کے ساتھ کرنا پڑے۔بھارتی صحافی نے مزید لکھا ’’ مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ صرف میں اکیلی ہی اس ’’سلی ڈیلز‘‘ کے نئے ورڑن کا نشانہ بنی ہوں گی، اور یہ تصویر مجھے ایک دوست کی جانب سے آج صبح ہی بھیجی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ ایپ مائیکروسافٹ کے سافٹ ویئر شیئرنگ پلیٹ فارم ’گِٹ حب‘ پر بنائی گئی تھی لیکن درجنوں لوگوں کی جانب سے شکایت کے بعد اس ایپ کو بنانے والے صارف کو اس پلیٹ فارم سے بلاک کردیا گیا ہے۔واضح رہے بھارت میں یہ پہلی بار نہیں ہوا جب مسلمان خواتین کو آن لائن نشانہ بنایا گیا ہو، گزشتہ سال بھی ’’س?لی ڈیلز‘‘ نامی ایپ بنائی گئی تھی جس کا مقصد مسلمان خواتین کو نشانہ بنانا تھا