چاغی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ایک روزہ دورے پر چاغی کے صدر مقام دالبندین پہنچ گئے اس موقع پر ایم پی اے ثنا اللہ بلوچ، ایم پی اے احمد نواز بلوچ، ایم پی اے بابو رحیم مینگل،سی سی ممبر خورشید جمالدینی ودیگر انکے ہمراہ تھے ۔ سردار اختر جان مینگل کی دالبندین فیصل کالونی نوتیزئی ہاوس آمد ممتاز قبائلی و بی این پی کے مرکزی رہنما بابو محمد انور نوتیزئی، و ایم این اے حاجی محمد ہاشم نوتیزئی کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کیا ۔ بعد ازہ سردار اختر جان مینگل دالبندین سرکٹ ہاوس میںپارٹی کارکنان و دیگر عہدیداران و رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔