عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر

الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کا پابند ہے ، معاشی حالات آ ڑے نہیں آ سکتے ، میڈیا سے گفتگو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کا پابند ہے، معاشی حالات کی آڑ مت لی جائے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے کا پابند ہے، معاشی حالات اس میں آڑے نہیں آسکتے۔ آئندہ جمعرات تک پنجاب میں انتخابات کا فیصلہ ہوجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 90 روز میں ضمنی انتخابات ہونا کلئیر ہوچکا ہے، قومی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کی تاریخ دے چکا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آئندہ سماعت پر امید کرتے ہیں کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا، گورنر اور الیکشن کمیشن مانتے ہیں کہ انتخابات 90 دن میں ہونے چاہئے لیکن تاریخ دینے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود لکھ کر دے چکا ہے کہ تیاری کیلئے 54 روز درکار ہیں، حکومت جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، ہمارے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں تو کیسے انکے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.