کراچی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری پیٹرول پمپوں کو نقصان کیوں پہنچا رہے ہیں؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کو ایم کیو ایم کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرنا چاہیے جن کی مدد اور حمائیت سے مہنگائی کا یہ طوفان آیا۔