رواں ہفتے کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

رواں ہفتے کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
مٹر کی فی کلو قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 350 روپے فروخت جاری ہے
سرخ آلو کی فی کلو قیمت 140 روپے اور سفید آلو کی فی کلو قیمت 90 روپے برقرار رہی
کوئٹہ(یو این اے )رواں ہفتے کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیامارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹر کی فی کلو قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 350 روپے، توری کی فی کلو قیمت 120روپے اضافے کے بعد 320 روپے، بھنڈی کی فی کلو قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 250 روپے ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ادرک کی فی کلو قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 1000روپے تک پہنچ گئی مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت 10روپے اضافے کے بعد 130روپے، لہسن کی فی کلو قیمت 100روپے اضافے کے بعد 800 روپے ہوگئی۔مارکیٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 120روپے، سرخ آلو کی فی کلو قیمت 140 روپے اور سفید آلو کی فی کلو قیمت 90 روپے برقرار رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.