سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں غیر ملکی کی ہلاکت، وزیراعلی کا نوٹس

واقع وزیرآباد روڈ پر واقع نجی سپورٹس کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں پیش آیا
سیالکوٹ: سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم نے ایک نجی فیکٹری کے غیر ملکی مینجر کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ واقع وزیرآباد روڈ پر واقع نجی سپورٹس کا سامان تیار کرنے والی فیکٹری میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری کے غیر ملکی مینجر پر مذہبی جذبات ابھارنے کے الزام پر مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے اس ہلاک کرنے کے بعد اسکی نعش کو آگ لگادی۔ بعد میں مظاہرین نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ کی اور وزیرآباد روڈ بلاک کر کے نعرے بازی کی۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے کا نام کمارا پریانتھاہے اوروہ سسری لنکا سے تعلق رکھتا ہے۔ کمارا سپورٹس کی نجی فیکٹری کے میں مینجر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ ساتھی ملازمین کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ساتھی ملازمین نے اس پر مذہبی جذبات ابھارنے کا الزام لگایا جس کے نتیجے میں ملازمین مشتعل ہو گئے اور اسے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.