بھارت،شمشان گھاٹ کی چھت گرگئی،25ہلاک
غازی آباد : بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مراد نگر میں شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے 25افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ۔چھت اس وقت گری جب ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں،اس وقت 50 سے زائد افراد وہاں جمع تھے ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے کے مطابق چھت اور دیوار موسلا دھار بارش کی وجہ سے گری،انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں 25 افراد ہلاک ہوئے ۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھت حال ہی میں تعمیر کی گئی تھی۔وزیر اعلیٰ یوگی ناتھ نے مرنیوالوں کیلئے فی کس دو لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔