وندر، جمعرات بچت بازار عوام کو سستی اشیا فراہم کرنے کا اہم ذریعہ، مخالفت پر سخت مذمت

وندر، جمعرات بچت بازار عوام کو سستی اشیا فراہم کرنے کا اہم ذریعہ، مخالفت پر سخت مذمت
وندر کے مقامی حلقوں کا مقف: بچت بازار عوامی مفاد کے لیے ضروری، بے بنیاد الزامات مسترد
وندر(یو این اے)وندر کے مقامی حلقوں نے کہا ہے کہ جمعرات بچت بازار عوام کے مفاد میں ہے روزگار کرنا ہر فرد کا حق ہے حق حلال کا روزگار کرنے دیا جائے اس سے کسی کے روزگار پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا کچھ مافیاز مبینہ طور پر نہیں چاہتے کہ عوام کو سہولیات فراہم ہو بچت بازار سے وہ بھی مستفید ہو رہے ہیں جو جمعرات بچت بازار کے خلاف صف میں کھڑے ہیں ۔ اس بازار نے لوگوں کے لیے کم قیمتوں پر اشیا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک اہم ذریعہ معاش بھی بن چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعرات بچت بازار عوام کو سستی اشیا فراہم کر رہا ہے جو مبینہ کسی کو ہضم نہیں ہو رہا اور مختلف پروپنگڈے کے ذریعے عوام میں انتشار پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ۔ عوام کی سہولت کے لیے جمعرات بچت بازار گزشتہ کئی سالوں سے قائم ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی مخالفت یا عوامی مفاد کے خلاف اقدام کو برداشت نہیں کریں گے ۔ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں اور یہ محض عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔ جمعرات بچت بازار میں پولیس کے اہلکار بھی تعینات رہتے ہیں اور اب تک ایسی کوئی شکایت نہیں آئی جس سے بے حیائی یا غیر اخلاقی سرگرمیوں کا پتا چل سکے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ جمعرات بچت بازار سے ہمارا روزگار متاثر ہو رہا ہے تو رزق کا ضامن اللہ تعالی ہے ۔ جمعرات بچت بازار کی بدولت لوگوں کو سستی اشیا دستیاب ہو رہی ہیں جو کہ عام مارکیٹوں کے مقابلے میں مناسب قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وندر جیسے مہنگے ترین علاقے میں جہاں مارکیٹوں میں اشیا کی قیمتیں دوگنی ہیں وہی پر ہر ہفتے لگنے والی جمعرات بچت بازار عوام کو سستی اشیا فراہم کر کے ایک اہم خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹ میں سو روپے کی چیز جمعرات بچت بازار میں ستر روپے میں مل رہی ہے جو عوام کے لیے بہت فائدہ مند ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.