پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد و امام بارگاہ میں دھماکہ۔ 30 افراد موقع پر جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے سے پہلے دہشتگردوں کا پولیس کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا
مسجد کے باہر پولیس تعینات تھی
دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس پر پولیس نے جوابی فائر کیے
دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس جوان شہید ہوا اس کے بعد دہشتگرد مسجد میں داخل ہوئے