جنگ عظیم دوم کے بعد سے چین سب سے بڑا خطرہ ہے، سربراہ امریکی خفیہ ایجنسی

0 107

امریکا کے ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس رٹ کلف نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے جمہوریت اور آزادی کے لیے سب سے بڑا خطرہ چین ہے۔ 

وال اسٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں امریکا کے ڈائریکٹر جنرل برائے انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے چین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ چین، امریکا اور بقیہ تمام ممالک پر اقتصادی، فوجی اور تکنیکی طور پر غلبہ حاصل کرنے کا خواہش مند ہے۔

جان رٹ کلف نے مزید لکھا کہ چین کی اقتصادی پالیسی سہہ جہتی ہے۔ چُرانا، نقل تیار کرنا اور پھر اصل کی جگہ نقل کو عام کرنا۔ اسی طرح چین نے اپنے ہی ملک میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں چینی سفارت خانے نے کالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رٹ کلف کا کالم “حقائق کو مسخ کرنے والا” تھا جس میں “سرد جنگ میں گھری ہوئی ذہنیت” صاف عیاں تھی۔

واضح رہے کہ رٹ کلف صدر ٹرمپ کے معتمد خاص ہیں اور رواں برس ہی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کا عہدہ سنبھالا ہے جس کے بعد سے چین اور امریکا کے درمیان پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.