اسلام آباد :وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق مالی فراڈ میں ملوث ان 5 ملزمان کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار پانچوں ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے