اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد و ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسو کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور میں 9 بجکر 18 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ گہرائی 210 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی #/s#