امریکہ ‘ برفانی طوفان، لاکھوں گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل

مختلف ایئر لائنز کی جانب سے نو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں
واشنگٹن: امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ’نار ایسٹربرفانی طوفان ملک کے شمال مشرقی حصے سے گزر رہا ہے۔امریکہ بھر میں بارش اور برفباری کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ گھروں اور کاروباری مراکز میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ امریکی ریاست الباما کو طوفان کا سامنا رہا، جبکہ کچھ علاقوں میں برف کی تہیں بھی جم گئیں۔برفانی طوفان کے باعث مسافروں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ مختلف ایئر لائنز کی جانب سے نو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔شمالی نیو انگلینڈ کے کچھ حصوں میں مزید شدید برفباری کی پش گوئی کی گئی ہے۔ جمعے تک بدلتی موسمی صورتحال کے باعث کئی مقامات پر 12 سے 18 انچ تک برف پڑنے کے امکان ہے۔امریکی ریاستوں میں شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ طوفان میں کمی ا?نے تک سفر سے گریز کریں اور گھروں تک محدود رہیں۔امریکی ریاستوں کے کئی شہروں میں بچے اور بڑے برفباری سے لطف اندوز ہوتے بھی نظر آئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.