لارڈ احمد کو 70 کی دھائی میں ایک لڑکے پر جنسی حملے اور لڑکی کا ریپ کرنے کی کوشش کا مرتکب پایا گیا تھا
لندن :بچوں پر جنسی حملوں کے جرم میں لارڈ نزیر احمد کو ساڑھے پانچ برس کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شیفیلڈ کراؤن کورٹ میں لارڈ نزیر احمد پر رواں برس جنوری میں بچوں پر جنسی حملوں کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔لارڈ احمد کو 70 کی دھائی میں ایک لڑکے پر جنسی حملے اور لڑکی کا ریپ کرنے کی کوشش کا مرتکب پایا گیا تھا تاہم، لارڈ نزیر احمد نے خود پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی تھی، اور فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے، لارڈ احمد کے دو بڑے بھائیوں پر بھی الزامات عائد کیے گئے تھے، بعد ازاں انھیں ٹرائل کیلئے ان فٹ قرار دیا گیا تھا۔اس تناظرمیں متاثرہ مرد نے نزیر احمد سے لارڈ کا ‘‘خطاب’’ واپس لینے کا مطالبہ کردیا، خطاب پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت ہی واپس لینا ممکن ہے لیکن فی الحال ایسا کوئی ایکٹ موجود نہیںیاد رہے احمد نذیر لارڈز سے مستعفی ہوچکے اور اب وہ ہاؤس کے بھی رکن نہیں ہیں۔