کابل ایئر پورٹ حملے میں واحد خود کش بمبار ملوث تھا‘روکنا نا ممکن تھا‘ امریکہ

مریکی فوج نے برس 26 اگست 2021 ء کو کابل کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم دھماکے کی تفتیش مکمل کر لی
واشنگٹن:امریکی فوج نے گزشتہ برس 26 اگست کو کابل کے ہوائی اڈے پر ہونے والے بم دھماکے کی تفتیش مکمل کر لی ہے، جس کے تحت حملہ ایک خود کش بمبار نے تنہا کیا تھا اور اسے روکنا نا ممکن تھا۔ تفتیش کرنے والی ٹیم کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل لانس کرٹیس کے مطابق حملے کو روکا نیہں جا سکتا تھا۔ تفتیشی عمل کے لئے طبی ماہرین اور دھماکہ خیز مواد کے ماہرین سمیت ایک سو سے زائد گواہوں سے شہادتیں جمع کی گئیں۔ ڈرونز اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی فوٹیج اور تصاویر کی بھی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ ان واقعات کی تفص?ل واضح ہو سکے۔ اس حملے میں 170 افغان شہری اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.