عدم اعتماد، وزیراعظم عمران خان کل اہم انکشافات کریں گے

کل وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کریں گے،تحریک عدم اعتماد سے متعلق بڑیانکشافات سامنے آنے والے ہیں،سینٹیر فیصل جاوید کا ٹویٹ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل عدم اعتماد سے متعلق اہم انکشافات کریں گے۔سینٹیر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں ایک اہم خطاب کریں گے اور عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کرینگے-تحریک عدم اعتماد کیپیچھے کیا ہے-انہوں نے مزید کہا کہ بڑیانکشافات سامنے آنے والے ہیں-اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرناپڑے گا۔انشااللہ۔ دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کیمنصوبے کے دوران پارلیمنٹ ہاس بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاس مرمت کی کے سبب بند کیا گیا ہے، مرمت کا کام 1994 سے ‘تاخیر’ کا شکار تھا۔سیکریٹریٹ نے اعلان کیا کہ پارلیمنٹ ہاس میں واقع اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ،تمام ایڈیشنل سیکٹریٹریز ، آر اینڈ آئی برانچ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل بین الاقوامی تعلقات کے دفاتر کھلے رہیں گے۔تاہم، قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کا شیڈول مخر کر دیا گیا ہے، کیونکہ 7 سے 11 مارچ تک تزئین و آرائش کے کام کے دوران کوئی اجلاس نہیں ہوگا، تاہم کمیٹیوں کے اجلاس کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاس بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اپوزیشن وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے جا رہی ہے۔قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کے ایک ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پارلیمنٹ ہاس کو اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس آئندہ اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاس میں تاخیر کا شکار تزئین و آرائش کا کامکمل کرنے کے لیے بند کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے پاس تزئین و آرائش کا کام مکمل کرنے کے لیے بہت کم وقت ہے کیونکہ او آئی سی کا اجلاس 16 مارچ سے شروع ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.