کوئٹہ نواں کلی میں خواتین اور بچوں سمیت 5افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے

کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں خواتین اور بچوں سمیت 5افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نواں کلی میں 2گھروں میں گھس کر ایک ہی خاندان کے خواتین اور بچوں سمیت 5افراد کو قتل جبکہ6سالہ بچی اور 15سالہ نوجوان کو زخمی کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ شریک ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق زخمی بچے اور لڑکے کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.