بھارت میں مسلم مخالف واقعات پر او آئی سی کا بیان خوش آئند ،بھارت انسانی حقوق کے محافظوں اور مسلمانوں کے خلاف مظالم بند کرے، ترجما ن دفتر خارجہ کی بریفنگ
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کیخلاف مظالم بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت کی 9 ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے افسوس ناک واقعات ہوئے ،بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بھارت میں 4 ہزار سے زائد اسلامی کتب اور قرآن پاک کو نذر آتش کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا بھارت میں مسلم مخالف واقعات پر بیان خوش آئند ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اقوام متحدہ کے حکام کے مذمتی بیان کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میںبھا رت انسانی حقوق کے محافظوں اور مسلمانوں کے خلاف مظالم بند کرے، مقبوضہ کشمیر میں بھی کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ امیر مقام نے ایس سی او کانفرنس میں ورچوئل شرکت کی، آمنہ بلوچ کوبیلجیئم اور لکسمبرگ کا سفیر تعینات کردیا گیا ہے۔ پاک ایران سرحد پر فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی حکومتیں اس معاملے پر رابطے ہیں