عیسٰی خیل،عمران خان کے قریبی ساتھی نجیب اللہ خان قاتلانہ حملے میں زخمی

عیسیٰ خیل: سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما نجیب اللہ خان قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ۔عیسیٰ خیل کے نواحی علاقے ناصری والا میں نامعلوم افراد نے نجیب اللہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے یں نجیب اللہ خان سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد تھانہ چاپری پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.