گرل فرینڈ کی کسی اور سے شادی : نوجوان نے تحفے میں بم بھیج دیا، دو لہا ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں گرل فرینڈ کی کسی دوسرے شخص سے شادی پر ناراض نوجوان نے تحفے میں بم بھیج دیا جس کے پھٹنے سے دلہا ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کبیر دھام میں اپنی سابق گرل فرینڈ کی شادی پر نوجوان نے ہوم تھیٹر کا تحفہ بھیجا۔ دلہا نے جیسے ہی ہوم تھیٹر کا پلگ لگایا وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دولہا موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دولہا کا بھائی اور ڈیڑھ سالہ بچہ شدید زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دولہا کے بھائی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ شادی میں دئیے گئے تحائف کی لسٹ چیک کرنے پر دلہن کے سابق بوائے فرینڈ کے بارے میں انکشاف ہوا۔پولیس نے بم نصب کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف کیا کہ اس نے لڑکی سے بدلہ لینے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.