امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 2.6 ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کے لیے مزید 2.6 ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی امداد میں فضائی نگرانی کے ریڈار، ٹینک شکن راکٹ اور ایندھن کے ٹرک بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا یوکرین کو اب تک 35 ارب ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کر چکا ہے۔امریکی امداد پر واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا یوکرین تنازع زیادہ سے زیادہ طویل کرنا چاہتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.