:وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی)کے ساتھ عوامی فلاح اور سماجی ترقی پر مبنی تاریخی معاہدہ طے پایا ہے،معاہدے میں بنیادی طور پر تعلیم، بجلی اور دیگر عوامی مفاد سے متعلق منصوبے شامل ہیں جو عوامی بہبود کے لیے حکومت کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے پرامن حل امن و استحکام کی فتح ہےاور یہ کہ ٹکراؤ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا تمام فریقوں کے لیے ایک مثبت نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف امن کی فتح ہے بلکہ کشمیر اور پاکستان کی بھی کامیابی ہے۔