ریکوڈک بدعنوانی کیس ،احتساب عدالت نے نوٹسز جاری کردئیے سابق گورنز امیرالملک مینگل عدم ثبوتوں کے باعث ریفرنس سے خارج،،،

0 210

احتساب عدالت کوئٹہ نے بلوچستان ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ملک کے سب سے بڑے منصوبے ریکوڈک میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے ریفرینس پر 25ملزمان کو نوٹسز جاری کیئے ہیں جن میں دس غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں سابق گورنر بلوچستان امیرالملک مینگل کو عدم ثبوتوں کے باعث ریفرنس سے خارج کردیا نیب کی جانب سے احتساب عدالت کوئٹہ ون ریفرینس میں مجموعی طور پر 26افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔نیب کی جانب سے جن پاکستانی شہریوں کو نامزد کیا گیا تھا ان میں سابق گورنر بلوچستان امیرالملک مینگل کا نام بھی شامل تھا ۔سابق گورنر امیر الملک مینگل کا نام شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر خارج کردیا گیا ۔  دیگرملزمان میں  بیشتر کا تعلق بلوچستان ڈویویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ ریونیو سے تھا نیب کے ترجمان نے اسے نیب کی تاریخ کا سب سے پیچیدہ اور کرپشن کے حجم کے حساب سے سب سے بڑا کیس ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.