عوام لاہور میں پی ڈی ایم سے اظہار یکجہتی کرینگے، مینار پاکستان گراؤنڈ بھریگا

لاہور: رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوام لاہور میں پی ڈی ایم سے اظہار یکجہتی کریں گے، مینار پاکستان گراؤنڈ بھرے گا، عمران خان کہتے ہیں اپوزیشن کو نہیں چھوڑوں گا، اب ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرے، ہمارے استعفے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کا اندھا انتقام اس وقت بھی جاری ہے، پہلے آسٹریلیا میں 2 ارب کی جائیداد کا الزام لگایا گیا، میرے خلاف جعلی مقدمہ بنایا گیا، میرے خلاف بیان کیلئے فیصل آباد سے منشیات فروشوں کو بلایا گیا، دباؤ ڈالنے کے باوجود میرے خلاف ایک گواہ نہ ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.