منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ لاہور کی احتساب عدالت میں پیش

لاہور : منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب کے گواہ ابراہیم کا بیان قلمبند جبکہ شہباز شریف کا 1980 سے 2001 تک کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی پیش کر دیا گیا۔

شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ 13 برس بعد ریفرنس دائر کرنا بدنیتی ہے، قومی خزانے کی ایمانداری سے حفاظت کی، چینوٹ مائنز کیس میں کچھ عدالت میں شواہد دینا چاہتا ہوں، ہائیکورٹ کیس کو لیکر کمپنی گئی جہاں سے ہمارے حق میں فیصلہ ہوا۔ فاضل جج نے جواب دیا کہ یہ کیس میرے پاس نہیں ہے شہباز شریف صاحب۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.