وزرائے خارجہ کا دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال ،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد:صومالیہ کے وزیر خارجہ عبد السید ایم علی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کر کے پشاور میں جمعہ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ وزیر خارجہ علی نے گزشتہ روز کے حملے کے متاثرین کے لیے دعا اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے برادر عوام کے ساتھ صومالیہ کی یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ قریشی نے فون کرنے پر وزیر خارجہ علی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی حمایت کے اظہار کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ امور پر بھی مختصرا تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہراکرنے اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔