ہرنائی: عوامی نیشنل پارٹی تحصیل شاہرگ کے صدر و سابق چیئرمین مونسپل کمیٹی شاہرگ ملک محمد زمان ترین نے شاہرگ و ہرنائی ریلوے بوگیوں کی نیلامی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ٹھیکیدار حضرات ہرنائی شاہرگ کھوسٹ میں ریلوے بوگیوں کی نیلامی میں حصہ لینے سے گریز کریں بلکہ ہرنائی و شاہرگ کے عوام اور اے این پی کسی کو ریلوے کا ایک بلٹ بھی لے جانے نہیں دینگے انہوں نے کہاکہ حکومت اور ریلوے ہرنائی سبی ریلوے ٹرین کی بحالی کیلئے اقدامات کرکے پوری طور پر ٹرینوں کی آمد رفت شروع کرے ملک محمد زمان ترین نے کہاکہ ریلوے بوگیوں کی نیلامی کسی بھی صورت نہیں ہونے دینگے بلکہ ریلوے بوگیوں کی نیلامی اور یہاں سے لے جانے کی ہرفورم پرمذمت کرینگے ۔