ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے۔ تحریک عدم اعتماد بدھ کی صبح پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلی سیکرٹریٹ آفس میں جمع کروائی گئی ہے اس سلسلے میں پاکستاتحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سردار دوست محمد مزاری تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اجلاس نہیں بلا سکتے جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا موقف ہے کہ وہ اجلاس پہلے بلا چکے ہیں تحریک عدم اعتماد بعد میں جمع کروائی گئی ہے لہٰذا وہ اسمبلی اجلاس کی اس بھی صدارت کر سکتے ہیں۔ (شعیب عزیز)

Leave A Reply

Your email address will not be published.