ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی ، تحصیلدار رکنی غلام قادر قیصر

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف فراہم کرنے کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسو کی ہدایات پر تحصیلدار رکنی غلام قادر قیصرانی نے رکنی شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران پٹرول اورڈیزل کی سرکاری قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
حکام نے پٹرول پمپس کو سرکاری نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔ چیکنگ کے دوران سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے پر تین پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار رکنی غلام قادر قیصرانی نے کہا کہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھے گی اور ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.