حب سرکاری اسکول کے چھت کا پلستر گرگیا کسی قسم کا جانی نقصان نہیںہوا حکومتی تعلیمی ترقی کے دعوؤں پر سوال کھڑے کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز حب کے علاقے گوٹھ حاجی محمد شیخ مڈل اسکول میں اسمبلی کے دوران اچانک ہیڈماسٹر کے آفس کے چھت کا پلستر گرگیا تاہم پلستر گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر اس پلستر نے تعلیمی ترقی کے حکومتی دعوؤں پر سوال کھڑے کردئیے کیونکہ ایک طرف حکومت کی جانب سے تعلیمی ترقی کے دعوے کیے جارہے ہیں تو دوسری طرف حب میں تعلیمی اداروں کی خستہ حالی کا یہ عالم ہے کہ آئے روز کسی نہ کسی اسکول کا چھت گرتا ہے تو کسی کے چھت کا پلستر گرتا ہے عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ حب میں تباہ حال تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جائے۔