پشاور مسجد خودکش حملہ آور کا سابقہ ریکارڈسامنے آگیا

پشاور:پولیس لائنز پشاور میںہونے والے دھماکے کا خودکش حملہ کا نام ایاز مہمند ہے، تحقیقاتی ٹیم کے مطابق حملہ اور نے غلنی کرکٹ گراونڈ مہمند میں 2 افراد کو قتل کیاتھاجس پر لوکل جرگے نے آیاز مہمند کے گھر کو گرانے کا فیصلہ سنایا تھا،سول انتظامیہ اور ایف سی نے اس کے گھر کو مسمار کیا، تحقیقاتی ٹیم ذرائع کے مطابق جرگے نے آیاز مہمند کو سکیورٹی فورسز کے حوالے نہیں کیا جس کے بعد ایاز افغانستان بھاگ گیا۔ ایاز کا بھائی عربستان حلیم زئی مہمند کا رہائشی ہے،جماعت الاحرار کا سرگرم کارکن تھا اور 2012 میں سکیورٹی فورسز کی حراست میں آیاسال 2018 میں ملزم کو عدالت نے بری کر دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.